اسکولوں میں اب آن لائن پڑھائی ہورہی ہے
گھروں میں پھر موبائل پر لڑائی ہورہی ہے
جھکا ہوا ٍہر کوئی اس پر پڑھنے کے بہانے
بڑوں بچوں سب میں ہاتھا پائی ہورہی ہے
کس نے ہے سر پہ مارا غصہ کہیں اتارا
سب کی ساتھ ہی میں دُھلائی ہورہی ہے
بند کرکے اپنا کمرہ موبائل ماں کا رکھ کر
سوتے ہیں پھر مزے سے پڑھائی ہو رہی ہے
بتائو تو کیا پڑھا موبائل لے کے تم نے
بھیا پہ اپیا کی یوں چڑھائی ہورہی ہے
میں کیوں بتائوں تم کو تم نے بھی تو لیا تھا
اب ایک دوسرے سے ہاتھا پائی ہو رہی ہے
کیوں لڑرہے ہو تم سب اب کھل گئے ادارے
موبائل سے یوں ہماری اب جدائی ہو رہی
قدسیہ ملک
شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی