نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندہ برائے ایران نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس 280 افرادکو سزائے موت دی گئی۔ انسانی حقوق کی کونسل میں خصوصی رپورٹر جاوید رحمن نے بتایا کہ 2021 میں جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے، ان میں منشیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق موت کی سزا پانے والوں میں 10خواتین بھی شامل تھیں۔