سری لنکا میں پرنٹنگ پیپر ختم ہونے پر امتحانات ملتوی

443
سری لنکا میں پرنٹنگ پیپر ختم ہونے پر امتحانات ملتوی

 کو لمبو: سری لنکا میں مالیاتی بحران جاری ہے، پرنٹنگ پیپرز کے ختم ہونے کے باعث اسکولوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سری لنکا میں  اسکولوں کے امتحانات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، سری لنکامیں اسکول طلبہ کے لیے امتحان پیر سے شیڈول تھے۔ 

میڈیا  رپورٹ  کے مطابق  سری لنکا کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے، مالیاتی بحران کے باعث خوراک، ایندھن اور ادویات کے شعبے بھی قلت کا شکار ہیں۔دوسری جانب سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی کمی کے باعث ٹیسٹ پیپرز کے لیے ضروری کاغذ، سیاہی درآمد نہیں کی جاسکتی۔