لاہور(نمائندہ جسارت) ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو نہیں بچا سکتے مگر اگر کوئی بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤ ۔ ٹوئٹ پر سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے دروازہ توڑنے کے بعد مریم نواز نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آپ ایک منتخب حکومت تو ہو نہیں کہ ڈٹ جائو، اس لیے اب غنڈہ گردی کا ہی آپشن رہ گیا ہے۔