لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ روز بروز بدلتی سیاسی صورتحال پر مکمل نظر ہے، پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت خوب گرم ہے۔