لاڑکانہ: منافع خوروں کے خلاف کارروائی،جرمانے

122

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو اور اسسٹنٹ مختیارکار محمود پنہور کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ فورس اور پولیس سمیت میونسپل عملے کے ہمراہ 15 شعبان شب برأت کے موقع پر شہر کے بڑی مچھلی مارکیٹ، باقرانی روڈ اور الہہ آباد کے مارکیٹوں کا دورہ کرکے اضافی قیمتیں وصول کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران 7 سے زائد تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے کر 8 سے زائد دکانداروں پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ الہہ آباد میں ایک قصائی کی اسسٹنٹ کمشنر اور عملے سے چپقلش بھی ہوئی تاہم موجود شہریوں نے معاملہ کو حل کرادیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو نے بتایا کہ 15 شعبان شب برأت کے موقع پر منافع خور تاجر، گوشت دکاندار اور عام اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔