سیالکوٹ(اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں “ایس سی سی آئی کے بزنس ایگزیکٹو پروگرام” کے تحت “کاروبار میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار” پر ایک جامع سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔سیمینار کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئیسینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے افراد اور اداروں کی زندگیوں کو ڈرامائی طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ سی ای او تھیٹا سلوشنزعثمان نذیر نیشرکا کو آن لائن بزنس،ڈومین رجسٹریشن، ویب ہوسٹنگ کی اقسام، کلاڈ کمپیوٹنگ حل اور ڈیٹا پرائیویسی اور روٹین بیک اپ بارے آگاہی فراہم کی۔