سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کا روہڑی واقعے پر اظہار افسوس،کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں،اسماعیل مغل

246

سکھر( نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھرکے ناظم اسماعیل مغل و دیگر ذمے داران نے روہڑی اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس اندوہناک واقعے پر اظہار افسوس و دکھ کا اظہار کرتی ہے ، دعا ہے کہ اللہ تعالی متاثرین کو صبر جمیل عطا کرے اور ان کی نصرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ باالخصوص اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ روہڑی کے کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بھرچڑھ کر حصہ لیں۔