نوابشاہ،انسپکٹر سمیت چار مجرم بھائیوں کو تین تین سال قیدکی سزا

221

 نواب شاہ (نمائندہ جسارت)سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مسماۃ تاج بی بی کے مقدمہ کے مرکزی مجرم انسپکٹر انور زنگیجو اور چار مجرم بھائیوں اللہ داد زنگیجو،غوث بخش زنگیجو،منظور زنگیجو،علی گل زنگیجو کو جرم ثابت ہونے پر تین تین سال قید اور 30 30′ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ مدعی مسماۃتاج بی بی کے وکیل ایڈووکیٹ امیر علی بروہی اور ایڈووکیٹ اللہ داد
بروہی نے میڈیا کو بتایا سزایافتہ مجرموں نے 2013 میں تعلقہ سکرنڈ کے نواحی گائوں ماڑی سابقی میں مسماۃتاج بی بی کے مکان پر زبردستی قبضہ کرلیا تھا جسکی شکایت تاج بی بی نے سیشن جج کی عدالت میں دائر کی تھی۔