دودھ پینے اور گوشت کھانے سے بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوگی، وزیر لائیو اسٹاک

380
دودھ پینے اور گوشت کھانے سے بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوگی، وزیر لائیو اسٹاک

کراچی: صوبائی وزیرلائیواسٹاک عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز کی بیماری دودھ پینے اور گوشت کھانے سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوگی۔

پیر کو وزیر لائیو اسٹاک سندھ عبد الباری بتافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لمپی اسکن ڈیزیز کا ایشو پورے پاکستان میں ہے۔ یہ ایک خطر ناک وائرس ہے، ایک تاثر سامنے آیا ہے کہ شاید یہ بیماری دودھ پینے اور گوشت کھانے سے انسانوں میں آرہی ہے۔

یہ بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیماری ایک عرصہ سے دنیا میں چل رہی ہے، یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ سندھ میں نومبر میں ایک کیس آیا تھا۔ اکتوبر میں بہاولپور میں کیس سامنے آیا۔ سندھ میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی تھی، اس حوالے سے ہمارے کسان بھی بہت پریشان تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا اختیار ہے کہ وہ اس کو نوٹیفائی کرے، پھر ہم ویکسین امپورٹ کرسکتے ہیں۔ پنجاب میں ویکسین بن رہی تھی۔ مگر کم مقدار میں بن رہی تھی۔ اس ویکسین کے رزلٹ سامنے آئے۔ کراچی میں 15 ہزار سے زائد جانور متاثر ہوئے ہیں۔ ہم نومبر سے اس پر کام کر رہے تھے، تین مارچ کو یہ نوٹیفائی ہوئی۔

سندھ کے وزیر فشریز و لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ گا ئیو ں میں جلدی بیماری(Lumpy Skin) انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی یہ بیماری مچھر اور ایک خاص قسم کے کیڑے کے کاٹنے سے ہوتی ہے اس بیماری کا شکار صرف گائے ہیں جس کی شرح سندھ میں 0.2 فیصد ہے کراچی میں 16 ہزار گائے متاثر ہوئی ہیں حکومت سندھ نے 1.9ملین ویکسین بر آمد کرنے کا آرڈر دیا ہے جلد ہی جانوروں میںویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ لمپی اسکن بیماری سو سالوں سے دنیا کے مختلف ممالک میں جانوروں میں آتی رہی ہے تاہم اس سے کوئی بھی انسان متاثر نہیں ہو اب تک اس بیماری سے متاثر ھونے والے جانوروں کی تعداد23,227ہے جن میں مرنے والے 136جانور بھی شامل ہیں۔