شہباز شریف ایک اور مقدمے میں بے گناہ قرار

263

لاہور (آن لائن) برطانیہ کی ایک مقامی کرائم ایجنسی نے ن لیگی صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر عاید الزامات کی2 سال تک تحقیقات کرنے کے بعد شہباز شریف کو الزامات سے بری قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ جاری کردی ہے ۔ برطانوی کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ شہباز شریف کے خلاف 2 سال تک تحقیقات کرتے رہے مگر شہباز شریف پر عاید الزامات کے حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکے۔