سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

128

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کی احتساب عدالت سے پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع ،اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی، سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں نیب کی جانب دائر مختلف ریفرنسز میں نامزد پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی وکلاء کے دلائل کے بعد صوبائی وزیر اویس شاہ کی ضمانت میں 28 مارچ، ایم این اے سید ابرار شاہ کی ضمانت میں 31 مارچ ،صوبائی مشیر نواب وسان کی ضمانت میں 31 مارچ ،سابق صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی ضمانت میں 28 مارچ اور سابق صوبائی مشیر پہلاج مل کی ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔