ہوم گرائونڈ پرپاکستان کا آسڑیلیا کے خلاف چوتھا سب سے کم اسکور

287

کراچی میں پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ میں189 اوور میں9 وکٹ پر556 رنز بناکر ڈکلیر کی جو کراچی میں کسی غیر ملکی ٹیم کو دوسرا سب سے زیادہ اور کل ملاکر5واں سب سے زیادہ اسکور تھا۔اس میدان پر سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے جس نے سری لنکا میں فروری 2009 ہوئے ٹیسٹ میچ میں 248.5 اوور میں6 وکٹوں پر 765 رنز بنائے تھے۔ اسی میچ میں سری لنکا نے 155.2 اوور میں7 وکٹوں پر 644 رنز بناکر اپنی اننگ ڈکلیر کی تھی جو اس میدان پر کسی مہمان ٹیم کا سب سے زیادہ اور کل ملاکر دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔آسڑیلیا کااس میدان پر سب سے زیادہ اسکور142.3 اوور میں390 رنز ہے جو اس نے پاکستان کے خلاف اکتوبر1998 میں بنایا تھا۔آسڑیلیا کے بڑے اسکور کے جواب میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم 53 اوور میں148 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جو اس میدان پر اس کادوسرا سب سے کم اور ہوم گرائونڈ پر آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکورتھا۔ کراچی میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 61.1 اوور میں 128 رنز ہے جو اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دسمبر 1980 میں بنایا تھا۔پاکستان کا آسڑیلیا کے خلاف ہوم گرائونڈ پر سب سے کم اسکور100.3 اوور میں134 رنز ہے کو اس نے ڈھاکامیں نومبر 1959 میں بنایا تھا۔اس میچ میں آسڑیلیا نے 8 وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔ راولپنڈی میں اکتوبر1998 میں ہوئے ٹیسٹ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم 75.5 اوور میں145 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف ہوم گرائونڈ پر دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے ایک اننگ اور99 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔لاہور میں نومبر 1959 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میچ کی پہلی اننگ میں میزبان پاکستانی ٹیم 66 اوور میں146 رنزبناکر آئوٹ ہو گئی تھی جسکی وجہ سے آسڑیلیا کے لئے ٹیسٹ جیتنا آسان ہوگیا تھا۔ پاکستان کا یہ آسڑیلیا کے خلاف ہوم گرائونڈ پر چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔پاکستان کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور53 رنز ہے جو اس نے 24.5 اوور میں شارجہ میں اکتوبر2002 میں بنایا تھا۔ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں وہ31.5 اوور میں59 رنز بناکر آئوٹ ہوئی تھی جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف دوسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے اپنی واحد اننگ میں92.1 اوور میں310 رنز بنائے تھے اور میچ ایک اننگ اور198 رنز سے جیتا تھا۔پاکستانی ٹیم آسڑیلیا کے خلاف 5 مرتبہ 100رنز سے کم اسکور پر آئوٹ ہوئی ہے۔ پرتھ میں نومبر 1981 میں ہوئے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم 21.2 اوور میں62 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی جو اس کا آسڑیلیا میں سب سے کم اور کل ملاکر تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ میں83.4 اوور میں180 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ138 اوور میں8وکٹوں پر 424 رنز بناکر ڈکلیر کی تھی۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم دوسری اننگ میں73.5 اوور میں256 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی جسکی بدولت آسڑیلیا نے286 رنز سے جیت اپنے نام کی۔