فرانس میں کورونا پابندیاں ختم ‘ چین میں لاک ڈاؤن نافذ

598

 

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں نافذ زیادہ تر پابندیاں ختم کر دی،جس کے بعد اب ماسک پہننا ضروری نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ لوگ بھی اب ریستورانوں، اسٹیڈیم اور دیگر جگہوں پر جا سکیں گے جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے اور حکومت ان اقدامات سے عوامی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب چین میں ساڑھے 3ہزار کیس سامنے آنے پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور ایک کروڑ 70افراد والے شہر میں لوگ گھروںمیں قید ہوگئے۔