بینظیربھٹویونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

199
بینظیربھٹویونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر حاکم ابڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیاہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ کو جبری رخصت پربھیجنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے قائم مقام وائس چانسلرز کے چارج نہ چھوڑنے پربرہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر حاکم ابڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ احمد سلطان کے  بھی قابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ مزید کیس کی سماعت16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر انیلہ عطا الرحمان کو 45 دن کی جبری رخصت پر بھیجنے کے نوٹیفکیشن کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ کو جبری رخصت پربھیجنے کے خلاف بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔