اپوزیشن ذاتی مفاد کے لیے عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں، فیصل جاوید خان

531
اپوزیشن ذاتی مفاد کے لیے عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں، فیصل جاوید خان

اسلام آباد: سنیٹرفیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے اپنے زاتی مفاد کے لیے عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی ہے وہ عوام کے لیے نہیں، اپنے کرپشن کیسز معاف کروانے کے لیے کررہی ہے، یہ ذاتی مفاد کے لیے عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ 2018 میں اسمبلی کے پہلے اجلاس میں انھوں نے این آر او کی رٹ لگا لی، عمران خان نے کہا میری جان بھی چلی جائے گی تب بھی اپوزیشن کو این آر او نہیں دوں گا، یہ ہر بل پر ڈراتے دھمکاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے ایم این ایز کو پارلیمنٹ لاجز میں قرنطینہ کردیا، ان کو اپنے ایم این ایز کو مستقل قرنطینہ کردینا چاہیئے، ان کے ایم این ایز کو عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پارلیمان میں نہیں آنا چاہیئے، جب جب امتحان کا وقت آیا اتحادیوں نے ہمارا ساتھ دیا، اپوزیشن 172 تو دور 72 ممبران کے لیے تتر بتر ہو رہی ہے۔