لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قمبر شہر کے انصاری محلہ میں شادی شدہ پولیس اہلکار ندیم عباس رند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقیوں کے باعث خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کر لی،ورثاکی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اہلکار دم توڑ گیا۔ اس موقع پر خودکشی کرنے والے اہلکار کے ورثا نے بتایا کہ ندیم عباس رند نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی ہے۔ دوسری جانب خودکشی کرنے والے اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔