ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف حادثات میں1 خاتون جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے، تھانہ کینٹ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بند دریائے سندھ پر اقبال پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے غفلت اور تیز رفتاری کے باعث دوسرے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ تسلیم بی بی زوجہ محمد جان آرائیں سکنہ چاہ بھون والا شاہ عالم آباد موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ارسلان ولد احمد نواز شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد فراہمی کیلئے سول ہسپتال داخل کرادیا گیا، کینٹ پولیس نے متوفیہ کے شوہر کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
ادھر دوسرے واقعہ میں آصف مشتاق ولد مشتاق مروت سکنہ القریش ٹاﺅن بجلی گھر روڈ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی13سالہ علی ولد عنایت کے ہمراہ گلی کی سٹون نزد نرسری فارم کھڑا تھا کہ موٹر کار نمبر997اسلام آباد کے نامعلوم ڈرائیورنے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے ہم دونوں زخمی ہوگئے اور موٹر سائیکل کا بھی نقصان ہوا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔