کراچی(نمائندہ جسارت)پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی کارروائی اور سابق صدر سپریم کورٹ مرتضیٰ پر تشدد کے خلاف سپریم کورٹ بار کی جانب سے ملک بھر میں عدالتوں میں ہڑتال کے اعلان پر کراچی بار کی جانب سے صبح ساڑھے 10 بجے سے عدالتی امور کا بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ، کراچی بار کی جانب سے نوشہرو فیروز میں وکیل پر مقدمے کی بھی مذمت کی گئی۔ سندھ بار کونسل نے بھی وکیل سید محمد شاہ پر مقدمے کی مذمت کی ہے،سندھ بار کونسل کی جانب سے سکھر ڈویژن میں ہڑتال کی گئی۔