کوئٹہ (نمائندہ جسارت )کو ئٹہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی نوجوان کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے ۔ کو ئٹہ کے نواحی علاقے جتک اسٹاپ کے قریب نوجوان کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کرضروری کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش برآمد ہونے والے مقام سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔ ا بتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم نوجوان کو ہاتھ پیر باندھ کر قتل کیا گیا ہے۔ متعلقہ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔