بھگوڑا عمران خان ہےجسے بھاگنے نہیں دینگے، شہباز شریف

484

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جو کچھ کیا گیا اس سے عمران نیازی کا چہرہ ایک بار پھر عیاں ہو گیا ہے، ہم آئینی اورقانونی طریقے سے عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں لیکن یہ اوچھے ہتھکنڈوں، غیر آئینی اورغنڈہ گردی کے ذریعے آئین کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،یہ اپنی اناء کے لئے کرسی بچانے کے لئے انقلابی بن گیا ہے، عمران نیازی سن لوبھگوڑے تم ہو اور ہم تمہیں بھاگنے نہیںدیں گے، جب آئین و قانون کا سمندر اپنا راستہ بنائے گا تو جو چیلے آج تڑیاں لگا رہے ہیں ان کی زبانوں کو تالے لگ جائیں گے، وزیر اعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ اپوزیشن قیادت اور نواز شریف نے کرنا ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کرا دی ہے اب اسپیکر 14 روز میں اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ہم نے آئینی و قانونی راستے پر چلتے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پونے چار سال پہلے انقلابی بنے ہوئے تھے ، دعویٰ کیاتھاکہ میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں ایک دھیلا اضافہ نہیں کروں گا، قرضے نہیں لوں گا ،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا،300 ارب ڈالر بیرون ممالک سے کر آئوں گا، کرپشن کا جو پیسہ باہر گیا ہے اسے واپس لائوں گا، ملک کو خوشحال کروں گا، مفت علاج ملے گا لیکن آج وہ آپ کے سارے دعوے کہاں گئے، یہ اس دوغلا پن اورکھوکھلا پن سب کے سامنے ہے،کروڑوں افراد کو ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا گیا، ہر روز پٹرول اور بجلی مہنگی ہو رہی ہے، لوگ اس بدترین حکومت سے نجات کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، ان حالات میں ریاست مدینہ کی بات کرنا زیب نہیں دیتا، آٹا، دال، چینی اور ادویات سمیت تمام اشیا ء کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں، سلیکٹڈ میں عوامی مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے یہ پاگلوں کی طرح بہکی باتیں کر رہا ہے جو انتہائی نا مناسب ہے، اس کے منہ سے دوسروں کی بہنوں بیٹیوں کے بارے میں الفاط نکل رہے ہیں، یہ عمران نیازی کا کھوکھلا پن او ر فرسٹریشن ہے، آپ دھاندلی کے ذریعے آئے ہو، ہم تو تمہیں آئینی طریقے سے گھربھیجنا چاہتے ہیں اس میں تمہیں کیا تکلیف ہے ،کیوں پریشان ہو رہے ہو،شہباز شریف کو نہیں چھوڑوں گا، مولانافضل الرحمان کو نہیں چھوڑوں گا  دھمکیاں اورگیدڑ بھبھکیاں ہیں ۔ عمران نیازی بھگوڑے تم ہو ،ہم نے تو جیلیں بھی کاٹی ہیں کئی بار کاٹی ہیں، میرے خاندان نے جیلیںکاٹی ہیں، نواز شریف ،مریم نواز ،حمزہ شہباز نے جیل کاٹی ہیں، میری پارٹی کے بڑے زعمانے بغیر کسی گنا کے جیلیں کاٹی ہیںاورہم نے تاریخ مرتب کی ہے ، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے جیلیں کاٹی ہیں۔

میں بتاناچاہتا ہوں او رپیغام ہے کہ عمران نیازی بھگوڑے تم ہو ،ہم یہاں پیدا ہوئے یہیںمریں گے۔ یہ کہنا کہ عدماعتماد کے بعد حشر کر دوں گا ، اس سے پہلے تم کیا کرتے رہے ہو، ہمارے خلاف کیا ہتھکنڈے اختیار نہیںکئے اور وہ ساری پوری دنیا جانتی ہے ، اگر میںیہاں ذکر کروں تو تمہیںچہرہ چھپانے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ، ہم نے اللہ کے توکل پر جیلیں کاٹیں۔ تم نے ہمارے خلاف جعلی کیس کررکھے ہیں آج بھی اس کی تاریخ بھگتی ہے ، سن لونیازی بھگوڑے تم ہو مگر ہم تمہیں بھاگنے نہیںدیں گے، میرے خاندان کا اور پارٹی کے کارکنان کا ایک ایک قطرہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہے۔

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی شہید وہ ہوتا ہے جس کو غیر آئینی اورغیر جمہوری طریقے سے اقتدار سے باہر کیا جائے جس طرح نواز شریف کو کیا گیا ،مشرف نے کس طرح شریف خاندان کو جلا وطن کیا ،اللہ کی ذات ہے کہ نواز شریف دوبارہ واپس آئے اور پھر تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنے، تاریخ میں اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے ،نوازشریف پر اللہ کا کرم ہے وہ نیک نیتی ارور اخلاص سے کام کرتے ہیں اور آج بھی عوام کے محبوب ترین او رمقبول ترین لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجزمیں جو واقعہ ہوا وہ قابل مذمت ہے، اسلام آبادپولیس نے بھونڈا طریقے سے وحشیانہ طریقے سے جے یو آئی کے رہنمائوں اور رضاکاروںکو مارا پیٹا، نامور وکیل کامران مرتضی پر تشدد کیا گیا ،یہ وہ عمران نیازی اور اس کے ساتھیوں کا چہرہ ہے جو سامنے آیا ہے۔ہم آئینی اورقانونی طریقے سے معاملے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں لیکن اوچھے ہتھکنڈوں،غیر آئینی اورغنڈہ گردی کے ذریعے آئین کا راستہ روکنا چاہتے ہیں لیکن یہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ، ہم ڈٹ کر آئینی اور سیاسی طریقے سے ان کا مقابلہ کریں گے ، جب آئین و قانون کا سمندر اپنا راستہ بنائے گا تو ان کے چیلے جوتڑیاں دے رہے ہیںان کی زبانوں کو بھی تالے لگ جائیں گے۔

انہوںنے آئندہ وزیر اعظم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا فیصلہ اپوزیشن کی قیادت بشمول میر ے قائد نواز شریف کے مشورے اور فیصلے ہوگا ،جو فیصلہ اپوزیشن قیادت اور نواز شریف کا ہوگا اس کو لے کر چلیں ے، نواز شریف اپوزیشن کی اجتماعی قیادت سے مشورہ کریں گے ،نوا زشرف اپنی پارٹی سے مشورہ کریں گے اوریہ فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ جے یو آئی کے رضا کار تھے جن پر تشدد کیا گیا۔

انہوںنے اراکین کے اغواء کے حوالے سے سوال کے جواب میںکہا کل سب نے دیکھ نہیں لیا ، دیگ کا ایک دانہ دیکھ لیا جائے تو پتہ چل جاتا ہے دیگ کیسی پکی ہے،حکومت نے اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا ہے ،پولیس والے بغیر کسی عدالتی آرڈر کے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہو گئے۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان احسان فراموش شخص ہے ،میں اس کی زبان میں بات نہیں کر سکتا، اب یہ شخص ہر جگہ جا کر پاکستان کے مفادات کو ناقابل نقصان پہنچا رہا ہے، آج یہ شکوہ کرتا ہے کہ امریکہ کے صدر نے اسے فون نہیں کیا، اس کی کوئی صورتیں ہو سکتی ہیں، اس کا حل نکالا جا سکتا ہے، یہ وہی عمران نیازی ہیں جو ورکنگ دعوت نامہ امریکہ گیا ،ورکنگ او رباضابطہ دعوت میں فرق ہوتا ہے، اس نے یہ ظاہر کیا کہ میں دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ،یہ اپنی اناء کے لئے کرسی بچانے کے لئے انقلابی بن گیا ہے ، پونے چار سال پہلے انقلابی شخصیت کہاں تھی ۔