جنرل باجوہ نے مجھے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا، وزیراعظم

594

لوئردیر: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں کہا کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔

لوئر دیر میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران خطاب کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان ڈائس پر آئے تو شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے۔ جلسے کے شرکا کے نعروں پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی، مجھے جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ عمران فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا‘۔

وزیراعظم  نے کہا کہ ’جنرل باجوہ، میں نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے‘۔