کرونا ایس او پیز میں نرمی، 10 لاکھ نمازیوں کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

1206
کرونا ایس او پیز میں نرمی، 10 لاکھ نمازیوں کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں کورونا ایس اوپیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں آج نماز جمعہ کے دوران روح پروز مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں مساجد میں دس لاکھ سے نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ایس اوپیز میں نرمی کے بعد نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، اور آج تقریباً 10 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 2 لاکھ سے زائد معتمرین سعودی عرب پہنچے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے زائرین کی تعداد انتہائی محدود کر دی تھی جبکہ مساجد میں بھی نمازیوں کی تعداد کو کم کر دیا گیا تھا۔