چینی سرمایہ کاری سے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات بڑھ گئیں

564

لاہور (کامرس ڈیسک) 26 نامور کمپنیوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئی ٹی ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔ ایوان صدر میں لاہور چیمبر کے دوسرے آئی ٹی ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوارڈز تقسیم کیے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے ا?ئی ٹی ایوارڈز میاں خالد جبار نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، سابق عہدیداران نے تقریب میں شرکت کی۔اباکس کنسلٹنگ ٹیکنالوجی کی فاطمہ اسد، ڈیلائن میڈیا پاکستان کے عصام انصاری، ٹیک اباؤٹ کے جازب زمان، نیکسٹ برج کے عمر میاں، مینٹور گرافکس پاکستان ڈویلپمنٹ کے محمد ذیشان الطاف ، ملٹی نیٹ پاکستان کے عدنان حیات زیدی اور ویب ایکسلز کے شہباز صدیق بیسٹ ا?ئی ٹی ایوارڈز ،بائینکس کے فرخ عثمان، ارحم سافٹ کے محمد عرفان ظفر، ڈیٹکس الٹیکنالوجیز کے عمیر مجید، دی سٹوڈیوز سٹارم گیمز کے محمد واصف، S.T.A.R.S کے شہریار عامر تراب علی نے بیسٹ سافٹ ویئر ہاؤس ، ایلاج کے عمر بلال ممتاز؛ گھر پر ٹیکنالوجیز کی شمائلہ اسماعیل، حیات پی کے کے ڈاکٹر ظفر ملک، فونو انجینئرز کے متین علی انجم، اے بی ایف اے ٹیکنالوجیز کے عبدالوہاب احمد، ڈائنامک سولیوشنز کے ذوالنورین گوریجا اور ایکومسٹ کے سجاد احمد نصیر نے بیسٹ آئی ٹی سروسز جبکہ پیک سولوشن نے بیسٹ آئی ٹی اکیڈمک ایوارڈز حاصل کیے۔ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمٰن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آئی ٹی ایوارڈز میاں جبار خالد، شریک کنوینرز محمد ہارون اروڑہ اور سید محمود غزنوی کو خصوصی ایوارڈز بھی دئیے۔