اسلام آباد (آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمن کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے خلاف آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا انہیں یقین ہے اس لیے الگ رنگ دینے کے لیے جتھے پارلیمنٹ لاجز بھیجے گئے۔فواد چودھری نے کہا کہ خوف کی وجہ سے بہت لوگ پارلیمنٹ لاجز چھوڑ کر چلے گئے ہیں، پارلیمنٹ لاجزمیں موجود جتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔