پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث مزید 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا

313

پشاور: پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث مزید 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد بھی شامل ہیںجن میں صدام حسین ،عمر سید ،عظمت ،ملک راحیل ،امداد حسین ،مسعود، اسرار ، ساجد ،نواب، محمد سلیم، زاکر، محمد سلمان، عبد اللہ، اقبال ، عمر فاروق، عمیر ،محمد عزیز، خان اکبر، طاہر علی ،سید عامر، اسد ،رحم شیر، اختیار، ندیم، طارق، جاوید، حمزہ اور ملک محمد شامل ہیں۔ تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ نمائش کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل اور دیگر جدید خودکار اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔