الیکشن کمیشن کا نااہلی کی درخواست پر اسحاق ڈار کو نوٹس کا فیصلہ

283

اسلام آباد‘پشاور(خبر ایجنسیاں ) الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر انہیں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن کے بینچ نے اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار اظہر صدیق نے کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میں نے چیئرمین سینیٹ سے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی کئی مرتبہ درخواست کی تھی، انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی وی تقرر کیس میں عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار سے 19 کروڑ کا 20 فیصد وصول کرنے کا حکم دیا تھا اور یہ رقم آج تک وصول نہیں کی گئی ہے۔