مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایک سال قبل ہمسایہ ممالک میں ایران کے 2ڈرون مار گرائے تھے ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مارچ 2021 میں یہ واقعات پیش آئے تھے،تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیںکی گئیں۔