سنچری کے بغیر آسڑیلیا کا چھٹا سب سے بڑا اسکور

215

پاکستان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلیٹیسٹ میں آسڑیلیا کی پہلی اننگ میں اس کے سبھی کھلاڑی 140.1 اوور میں459 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ اس اننگز میں آسڑیلیا کا کوئی کھلاڑی سنچری نہیں بنا سکا۔اس اننگز میں سب سے زیادہ اسکور افتتاحی بلے باز عثمان خواجہ نے بنائے۔ وہ 222 منٹ میں159 بالوں پر97 رنز بنائے۔ مارنس لبوشن190منٹ میں158 بالوں پر12 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔
آسڑیلیا کا اسکور کسی سنچری کے بغیرچھٹا سب سے بڑا اسکور ہے۔ آسڑیلیا کا سنچری کے بغیرسب سے بڑا اسکور130.4 اوور میں سات وکٹ پر 520 رنز ہے جو اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پرتھ میں دسمبر 2009 میں بنایا تھا۔ اس اننگ میں سب سے زیادہ اسکور سائمن کیٹچ نے بنایا تھا ۔وہ 272 منٹ میں177 بالوں پر دس چوکوں کی مدد سے99 رنز بنائے تھے۔اس میچ میں آسڑیلیا نے35 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں فروری 1993 کو ہوئے میچ میں آسٹریلیا نے157.3 اوور485رنز بنائے جواس کا کسی سنچری کے بغیر دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس اننگ میں سب سے زیادہ اسکور ایلن بورڈر کا رہا تھا جو236 منٹ میں182 بالوں13 چوکوں کی مدد سے88 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے ایک اننگز اور60 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔کسی سنچری کے بغیر آسڑیلیا کا تیسرا سب سے زیادہ اسکور135 اوور میں آٹھ وکٹ پر 480 رنز ہے جو اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف نومبر 2009 میں برسبین میں بنایا تھا۔اس اننگز میں سب سے زیادہ اسکور سائمن کیٹچ کا رہا تھا جو219 منٹ میں 135 بالوں پر13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے92 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے ایک اننگز اور65 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔
ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف جنوری 1912 میں ہوئے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو سات وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگز میں153.4 اوور میں476 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا کی اس اننگز میں کوئی کھلاڑی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔ کلیم ہل نے اس اننگز میں سب سے زیادہ اسکور بنایا وہ 165 منٹ میں155 بالوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے98 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پرتھ میں آسڑیلیا نے ایک اننگ اور 70 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کی واحد اننگ میں کوئی کھلاڑی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں رہا۔آسڑیلیا نے اپنی واحد اننگ میں 131.4 اوور میں461 رنز بنائے تھے۔ اس اننگ میں سب سے بڑا اسکور اسٹیو وانے بنایا۔ وہ213 منٹ میں161 بالوں پر دس چوکوں کی مدد سے96 رن بنائے تھے۔
پشاور ٹیسٹ میں آسڑیلیا کا اسکور پاکستان کے خلاف دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ سنچری کے بغیر پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس ہے جس نے لاہور میں1978 میں170.3 اوور میں 465 رنز بنائے تھے۔ اس اننگ میں سب سے زیادہ اسکور سنیل گواسکر نے بنایا تھا ۔وہ97 رنا بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ میں آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔