سکھر (اے پی پی) سکھر کی احتساب عدالت نے پی پی رہنما سید خورشید شاہ کے بھائی وحید شاہ کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنادی، ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر تعلقہ میونسپل ونسل کے سابق چیئرمین سید وحید شاہ سمیت 24 جیالوں کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں 28 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا کرپشن کیس دائر تھا، گزشتہ روز سماعت پر وحید شاہ سمیت 24 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ تمام ملزمان کی موجودگی میں جج نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 5 سے 7 سال قید کی سزا سنائی۔ فیصلہ جاری ہوتے ہی پولیس نے تمام ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا اور ایک بس میں بٹھاکر جیل بھیج دیا گیا۔