اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کر کے مونال ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔عدالت عظمیٰ میں مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت عظمیٰ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں مونال ریسٹورینٹ کو سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کا دستخط شدہ حکم نامہ جاری کیا؟ اس
پرمونال کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے مختصر حکم کی تصدیق شدہ کاپی دستیاب ہے نا تفصیلی فیصلہ، انٹراکورٹ اپیل2 مرتبہ مقرر ہوئی لیکن سماعت سے قبل ہی کیس منسوخ ہوگیا۔