پاکستان کو چین سے قربت کی سزا دی جا رہی ہے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

389

کر اچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ سیاسی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ایف اے ٹی ایف بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی طرح مغربی ممالک کے گھر کی لونڈی ہے جس کے زریعے غریب ممالک کی ترقی روک کر انھیں غلام رکھنے کی سازش کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ممالک کو پاکستان کی چین اور روس سے قربت ایک آنکھ نہیں بھاتی اس لیے اس کی معیشت کو کمزور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے ۔ مغربی بلاک کے کئی ممالک کے معاملات بہت خراب ہیں مگر ان کے بارے میں ایف اے ٹی ایف خاموش رہتا ہے۔