کراچی :مرغیوں میں انسانی صحت کیلئے مضر’’فزولا‘‘وائر س پھیلنے لگا

1239
کراچی :مرغیوں میں انسانی صحت کیلئے مضر’’فزولا‘‘وائر س پھیلنے لگا

کراچی: مویشیوں میں پھیلنے والے وائرس نے اپنے پر پھیلانے شروع کردیئے.

گائے بھینسوں کے بعد ماہرین نے مرغیوں میں بھی ایک نیا وائرس منتقل ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔’’فزولا‘‘ نامی یہ وائرس مرغیوں میں تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اور یہ انسان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گائے بھینسوں میں ’’لمپی اسکن‘‘نامی وائرس کے پھیلاؤکے بعد مویشی کے بیوپاری پریشانی کا شکار ہیں ۔گائے بھینسوں میں پھیلنے والا یہ وائرس ایک جلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے مویشیوں کے جسم میں زخم اور دانے نکل آتے ہیں ۔

کراچی کے شہری مویشیوں میں پھیلنے والے اس وائر س سے ہی تشویش کا شکار تھے کہ ماہرین نے مرغیوں کے اندر بھی ایک نئے وائرس کی نشاندہی کردی ہے ۔ان ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے پولٹری فارمز ’’فزولا‘‘ نامی وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے جو مرغیوں کے ساتھ انسانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ وائرس مرغی کے گوشت میں شامل ہوجاتا ہے اس مرغیوں کی فوری موت تو نہیں ہوتی لیکن اگر ان کے ذبح کرنے کے بعد اس کا گوشت کھایا جائے تو اس کے اثرات انسانی صحت پر زیادہ مرتب ہوسکتے ہیں ۔

ماہرین نے بتایا کہ اس وائرس کی علامات ایسی ہوتی ہیں جن کو ایک عام پولٹری فارمر پہنچا ن نہیں سکتا ہے اس کے لیے ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے ۔کچھ ماہرین نے کراچی کے پولٹری فارمز ایسی مرغیوں کا مشاہدہ کیاہے جو ’’فزولا‘‘ کا شکار تھیں لیکن پولٹری فارم مالکان اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں ہیں ۔طبی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پولٹری فارمزمیں موجود مرغیوں کی اسکینگ کا عمل شروع کروائیں بصورت دیگر ’’فزولا‘‘ نامی یہ وائرس انسانی صحت کے لیے کورونا سے بھی زیادہ مضرثابت ہوسکتا ہے ۔