سندھ ہائی کورٹ،کالعدم تنظیم کیلیے چندہ جمع کرنے کاالزام، ناکافی شہادتوں کی بنیادپرملزمان بری

387
سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کیلیے چندہ جمع کرنے کے الزام میں سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی ہے۔

منگل کوسندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کیلیے چندہ جمع کرنے کے الزام میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر بری کردیااورانسداددہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ٹرائل عدالت نے ملزمان محمد بن شہزاد اور ریحان کو مجموعی طور پر دس سال سزا سنائی تھی۔ملزمان کے خلاف کالعدم جیش محمد کے الرحمت ٹرسٹ کیلیے چندہ جمع کرنے کا الزام تھا۔پراسیکیوشن نے موقف پیش کیا کہ سرجانی ٹائون میں مسجد سربمہر کیے جانے کے باوجود انتہا پسندی کی سرگرمیاں جاری رکھتے تھے۔ دونوں ملزمان کے اکائونٹس سے 2500 روپے برآمد ہوئے تھے۔نذیر تنولی ایڈووکیٹ نے موقف پیش کیا کہ ملزمان کے گھر سے جب رسیدیں برآمد کی گئیں وہ جیل میں تھے، پولیس نے جعلی رسیدیں بنائیں۔ملزمان کے خلاف دسمبر 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔