عمران خان کیساتھ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں ہور ہا ‘مریم نواز

186

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللہ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں،کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتاہے۔ پیر کو ٹوئٹر پرایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالب علم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، 4سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے ،مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگی تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے، ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب ارکان کی منتیں کرنے میں ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنے مخالف اور دشمن کو بھی۔ صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا۔طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا۔کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔ عمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔ نواز شریف صاحب پر یہ انکی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجود انکا کوئی ساتھی انہیں چھوڑ کر نہیں گیاکیونکہ انہوں نے ہر کسی کو عزت دی۔صرف ہو رہا ہے اور انھی حکومت بھی اسکی ہے!یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے!مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔