پیپلزپارٹی صنفی مساوات کیلیے سرگرمِ عمل ہے‘بلاول زرداری

527

کراچی(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی صنفی مساوات کے لیے سرگرمِ عمل ہے، خواتین کو ہر شعبے میں یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔اس موقع پرپی پی سربراہ نے رواں سال 2022ء کی تھیم،
آج صنفی مساوات، پائیدار مستقبل کے لیے کی بھی توثیق کی ہے۔ پارٹی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں خواتین کو جج مقرر کیا جبکہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کرایا۔ملک میں فرسٹ ویمن بینک قائم کیا، خواتین کے لیے علیحدہ پولیس اسٹیشن بنائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا نیٹ ورک تشکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا آغازصدر زرداری نے سال 2008ء میں کیا تھا۔