ہنگو: ریکارڈ توڑ مہنگائی، گھی یوٹیلٹی سٹوروں سے غائب،اشیاء خوردنوش کی نرخ آسمان پر،عوام کاجینا حرام،حکومتی دعوے بے سود۔
تفصیلات کے مطابق دیگر جگوں کی طرح ہنگو میں بھی بدترین مہنگائی ہے۔گھی یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہو چکے ہیں غریب عوام سے شناختی جمع کرکے دن بھر انتظار کرنے کے بعد خوار وذلیل ہو کر گھروں کوخالی ہاتھ لوٹ جا تے ہیں گھی کے علا وہ دیگر اشیاء خوردنوش کی نرخ بھی آسمان پر ہیں جوغریب کی رسد سے باہر ہے۔
شدید مہنگائی اور بے روزگاری پر علاقہ عوام نے سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے۔اور حکومت نے مہنگائی کو کم کرنے کے جو وعدے کیے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے علاقے میں جو یوٹیلٹی سٹورز ہیں وہ سب محض دیکھاوا ہے۔ظاھراٌلوگوں کو ورغلانے کی سازش ہے۔آج کسی یوٹیلٹی سٹورپر گھی نام کی کوئی چیز نہیں آخر یہ کہاں غائب ہوجاتی ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کی خاطر مہنگائی کو کم کرنے کے ٹھوس اقدامات کرے بصورت دیگر عوام اس بدترین مہنگائی کے خلاف سڑکوںپر نکلیں گے۔