انٹریونیورسٹی کرکٹ چمپئن شپ دیوان یونیورسٹی کی فتح

248
ایچ ای سی انٹریونیورسٹی کرکٹ چمئپن شپ میں دیوان یونیورسٹی ٹیم کا میچ سے قبل گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) انٹر یونیورسٹی کرکٹ چمپئن شپ میں شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی نے نیو پورٹس یونیورسٹی کو 80 رنز سے شکست دے دی، شہید بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 253رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے، جہانزیب خان اور سید طیب نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ذیشان حیدر نے شاندار سنچری کرتے ہوئے 114 رنز بنائے، حیدر رزاق نے29، عبداللہ رفیق نے5 2 رنز بنائے، جواب میں نیو پورٹس یونیورسٹی کی پوری ٹیم 173 رنز پر آل آئوٹ ہو گئی۔