بلاول کا لانگ مارچ مسلسل شارٹ ہورہاہے‘ فیاض چوہان

272

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا لانگ مارچ دن بہ دن شارٹ مارچ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے،بلاول زرداری جانتے ہیں لانگ مارچ کا انجام ناکامی و نامرادی کے سوا کچھ نہیں، اگلے 10 دن میں اپوزیشن بدنامی کا ٹوکرہ اپنے سر پر اٹھائے نظر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے بلاول زرداری وزیراعظم سے اسمبلیاں توڑنے کے منتیں کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 14 سال سے سندھ میں انتظامی ناکامی کی تصویر بنی بنی ہوئی ہے۔ زرداری لیگ نے عوام کے حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔بلاول کے پاس عوام کو بے وقوف بنانے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن دشمن طاقتوں کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔