پشاور(آن لائن)کوچہ رسالدار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کوا رسال کردی گئی ہے جبکہ دہشت گردی کے واقعہ کے تیسرے روز بھی علاقے میں سوگ جاری رہا اور شہر میں کہرام بدستور برقرار رہا ۔ سوگ کے طور پر نزدیکی تمام مارکیٹیںبھی جزوی طور پر بند رہی ۔ جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں تیسرے روز بھی علاقے میں موجود رہی زخمی ہونے والے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ۔