لیہ ( آن لائن) لیہ کے علاقہ چوک اعظم کے نزدیک ایم ایم روڈ پرگولہ اڈا کے قریب کیری وین اور کار میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 19افراد زخمی ہوگئے جنہیں چوک اعظم اسپتال منتقل کردیا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔