بدین : پشاور دھماکے کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

194

بدین (نمائندہ جسارت) پشاور بم دھماکے کے خلاف ضلع بدین کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور دھرنے دیے گئے، ضلعی ہیڈ کوارٹر بدین میں بعد نماز ظہرین مرکزی جامعہ مسجد زین العباد شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت، سندھ علماء کونسل، متحدہ وحدت المسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے ظہیر حسین حیدری، منیر حسین خواجہ، علامہ عالم طاہری، شجاعت علی حیدری، مولانا بھادر علوی، مولانا لیاقت ساجدی، غلام حسنین آزاد، ڈاکٹر ناظم حسین، عبدالغفور حیدری، غلام نبی جونیجو اور دیگر کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی اور بعد میں دھرنا دیا گیا۔ شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا واقعہ ہونے کے باوجود ملک کے بیشتر سیاستدان مذمتی بیان تک دینا گوارا نہیں کر رہے ہیں ،ملک میں ایک مخصوص فرقے کو ٹارگٹ بنا کر ان کے افراد کو بے گناہ شہید کیا جا رہا ہے جبکہ شیعہ قوم ہر وقت پاکستان کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہے اور ایسے واقعات سے روزانہ پیاروں کے جنازے اٹھا رہے ہیں لیکن ہماری حکومت ایسے ہونے والے واقعات اور دہشت گردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔