عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،احسن اقبال

340
عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے،احسن اقبال

 نارووال:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آخری ہچکولے لے رہی ہے، وزیر اعظم سے لے کر وزرا کے چہرے یہ بات بتا رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی وزرا کے اوسان خطا ہیں ہچکیاں بن چکی ہیں، ان کو سمجھ نہیں آ رہا کس طریقے سے اس بحران سے نکلیں، اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ عالمی طاقتیں عمران خان کے خلاف ہو گئی ہیں، آج 22 کروڑ عوام عمران خان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے مزدور کسان اس مہنگائی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، جو عمران نیازی نے اپنی نالائقی کی بدولت ان پر توڑی ہے، آج پاکستان عالمی سطح پر تنہا کھڑا ہے، آج پاکستان کے معیشت کا بحران جو قرضوں کے جال میں جکڑا جا چکا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وہ چیخ چیخ کر عمران کو رخصت کرنے کے لئے دہائیاں دے رہا ہے، آج پاکستان کی داخلی صورت حال جہاں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے مطالبہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے وزرا نے 4 سالوں میں دونوں ہاتھوں ملک کو لوٹا ہے، عمران نیازی کے دور میں پاکستان دنیا کا کرپٹ ترین ملک بنا، آج عمران نیازی اپوزیشن کو کس منہ سے چور ڈاکو کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر منصوبے زندگی کے ہر شعبہ میں مافیا نے پاکستان کے عوام کا خون چوسا ہے، چینی، آٹے بحران پر جو انکوائری کی کس کے خلاف کارروائی کی۔