کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم اورپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز (ایمنڈ) کے نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان صدر اظہر عباس ، جنرل سیکرٹری حافظ طارق محمود ، سینئر نائب صدر ایاز خان ، عماد یوسف نائب صدر ، محمد عثمان ، میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹری جبکہ شہاب محمود کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے بہتر کام کریں گے۔