ایران کا یورینیم ذخیرہ 2015 ء کے معاہدے سے تجاوز کرگیا‘ عالمی ایجنسی

268

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایجنسی آئی اے ای اے نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنا یورینیم کا ذخیرہ بڑھا رہا ہے ۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے مطابق تہران کا جوہری ذخیرہ 2015 ء کے جوہری معاہدے میں درج پابندیوں سے بڑھ چکا ہے۔ ایران کے پاس اس وقت 33.2 کلوگرام یورینیم موجود ہے جو 60 فیصد تک افزودہ ہے۔ گزشتہ برس نومبر کے بعد سے اس ذخیرے میں 15.5 کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح کی اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم سے بہت آسانی سے جوہری ہتھیار بنایا جا سکتا ہے۔