ـ3 روزہ ہاکی کوچنگ ورکشاپ کا آغاز

480

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت 3 روزہ کوچنگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ ایف آئی ایچ کے ماسٹر کوچ اولمپیئن طاہر زمان نے شرکاء کو جدید کوچنگ کے گر سیکھائے، ورکشاپ میں کراچی سمیت سندھ سے100 سے زیادہ کوچز شریک ہیں۔ سیکریٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کا مقصد کوچز کو جدید ہاکی سے ہم آہنگ کرنا ہے، ماسٹر کوچ طاہر زمان نے انکشاف کیا کہ شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے یہ ایف آئی ایچ اور اے ایف ایچ کی پاکستان میں سب سے بڑی ورکشاپ ہے ۔