صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل جیے جائینگے، ڈویژنل کمشنر میر پور خاص

327

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاہ نے ڈی سی سلامت علی میمن، اے ڈی سی زین العابدین میمن اور دیگر افسران کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ کیا جہاں صدر نذیر پہنور اور دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا انہیں پیشہ ور صحافیوں کے کام، ان کے کردار اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور متعلقہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اپنے قلم کے ذریعے شہر اور عوام کے مسائل کے حوالے سے ان کو اجاگر کرنے کے بارے میں بھی بتایا ڈویژنل کمشنر نے ان کی تفصیل غور سے سنی اور ان کی کاوشوں کو سراہا عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات اور ان کے روزمرہ کام اور شہر اور حکومت کی بہتری کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کو بھی سراہا۔ انہوں نے اس بات کا خیرمقدم کیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو ایمانداری، خلوص اور لگن کے ساتھ ادا کر رہے ہیں تاکہ مثبت رپورٹنگ کے ذریعے مجموعی طور پر بہتر معاشرے کی تعمیر اور عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کی ہر سطح پر مدد اور تعاون جاری رکھا گا میڈیا کو ہر سطح پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے کیونکہ وہ عوام اور حکومت کے درمیان پل ،ملک اور شہر کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں معاشرے اور عوام کی فلاح کے لیے ہم ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی اور ان کی ممکنہ مدد کرتے رہیں گے۔ اس سے قبل صدر نذیر پہنور نے ڈویژنل کمشنر کو پریس کلب میں میڈیا کے مختلف حصوں اور سیکشن کا دورہ کروایا جس کی کمشنر نے تعریف کی۔