نوابشاہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ اور نوابشاہ میں بھی مویشی ’گانٹھ‘ کی بیماری سے متاثر ہونے لگے، باڑہ مالکان کا کہنا ہے کہ بیماری سے مویشی ہلاک ہورہے ہیں، محکمہ لائیو اسٹاک نے کوئی اقدامات نہیں کیے، ویکسین نہ ملی تووائرس دیگرمویشیوں اورعلاقوں تک پھیل سکتاہے۔ٹھٹھہ کے مویشیوں میں بھی مہلک لمپی اسکن ڈزیزبیماری پھیل رہی ہے اور جانوروں کی ہلاکت ہورہی ہے۔باڑہ مالکان کا کہناہے کہ گائے اور بچھڑے اس بیماری سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، کئی مویشیوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔باڑہ مالکان نے الزام لگایا ہے کہ بیماری پھیلنے کے باوجودمحکمہ لائیو اسٹاک نے کوئی اقدامات نہیں کیے،ویکسین نہ ملی تو وائرس دیگر مویشیوں اور علاقوں میں پھیل سکتاہے۔