ملک میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے، پرویز خٹک

415

نوشہرہ: وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ دھشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔پشاو ر قصہ خوانی خودکش دھماکہ افسوس ناک ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہیں۔

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوںگی۔اپوزیشن کو دن میں تارے نظر آجائیں گے۔عمران خان گھبرانے والا لیڈر نہیں ہے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے رشکی میں جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے نائب امیر حاجی عنایت الرحمن کی والدہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صباح نیوز کوخصوصی انٹریو دیتے ہوئے کیا۔انہو ںنے کہاکہ افغانستان میں مکمل امن تک خطے میں دھشت گردی کے اثرات ر ہیں گے،افغانستان کے ساتھ باڈر فیسنگ اسی سال مکمل کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو اس کی روح کے مطابق حکومت عمل کررہی ہے۔دھشت گردوں کی کمرتوڑ کررکھ دیں گے ،وزیردفاع نے کہاکہ کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو فل پروف سیکورٹی مہیا کی گئی ہے۔ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی ہر ضرورت پورے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پٹرول اور بجلی کی قیمت کے کم کرنے کے انقلابی اعلان کے بعد آنے والا بجٹ عوامی رئلیف بجٹ ہوگا۔وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کیخلاف کام کر ہی ہیں۔دہشت گردوں کی مدد بڑے بڑے ممالک کر ر ہے ہیں۔ دہشتگردی تب ختم ہو گی جب یہ بڑے ممالک ان کی سرپرستی چھوڑ د یں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔اصل مسئلہ افغانستان کا ہے جب تک وہاں امن نہیں ہو گا حالات بہتر نہیں ہو سکتے، امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے عمران خان افغان طالبان کی بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں،ہماررے درمیان کوئی توڑ پھوڑ نہیں کر سکتے ،بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مظبوط امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔