آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

102

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان کے عوام ہمیشہ سے کرکٹ سے انتہائی محبت کرنے والے لوگ ہیں جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ان کیلئے ہمیشہ قابل تعریف رہی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم نے آسٹریلوی ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم دورہ آسٹریلیا کے دوران دلچسپ اور بہترین مقابلے کی حامل سیریز دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔